?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی تو اس کے ایک ایک پیسے کا فائدہ ریلیف کی صورت میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ دنوں میں بارش کی تباہ کاریوں میں جاں بحق ہوجانے والوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کے لواحقین کے لیے مختص ریلیف پیکج فوری فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کل وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبائی اور وفاقی سطح پر اس پر عملدرآمد کے لیے مکمل مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، جیسے جیسے مزید کمی آئے گی تو اس کے ایک ایک پیسے کا فائدہ ریلیف کی صورت میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے معطل شدہ معاہدے کو موجودہ حکومت نے دن رات محنت کرکے بحال کروا لیا ہے، اسی دوران ایسا بجٹ بھی پیش کیا جس سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے اور ملک کو استحکام کی جانب لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کی یہ متفقہ رائے ہے کہ ملک صرف اس وقت ترقی کرسکتا ہے جب ملک کی معیشت مستحکم ہوگی اور ملک معاشی طور پر خومختار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسی نظریے کے تحت کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل کریں گے اور پاکستان کے عوام کے حق میں معاشی استحکام کو یقینی بنائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر مقررہ مدت سے زائد عرصے سے تک ملک میں ٹھہرنے والے غیر ملکی لوگوں کے لیے ایمنیسٹی کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں اور دیگر کے لیے یہ ایمنیسٹی 31 دسمبر 2022 ست موجود رہے گی، اس مدت تک وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر آگہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ جو غیر ملکی لوگ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں وہ اس دوران انتظامات مکمل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 5 جولائی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توسیع کی گئی ہے جن کے تحت پاکستان کے لیے 30 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی منظوری دی گئی ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ درآمد عالمی منڈی میں گندم کی گرتی قیمتوں کے مطابق ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں نجکاری ڈویژن کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کی بنیاد پر گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن کے آرڈیننس کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر کابینہ نے آج اہم قرارداد منظور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، جبکہ اس فیصلہ میں اٹھائے گئے نکات، آرٹیکل 6 کی کارروائی سمیت مستقبل کے تمام قانونی اقدامات کے بارے میں تجاویز کے بارے میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرقانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، تمام وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہوگی، یہ خصوصی کمیٹی عدالت کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں اقدامت کے حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کرکے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں 65000 فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں
فروری
لاہور ہائیکورٹ: سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد
?️ 16 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی
نومبر
پاکستان ریلوے کو بجلی چوری سے سالانہ 2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی کمیٹی
دسمبر
برطانیہ کی نئی صہیونی بستیوں کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب
مارچ
آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا
فروری
صہیونی قصبہ کریات شمونہ ایک بھوت شہر بن چکا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے ایک سال سے
دسمبر
غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان
?️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی
نومبر
انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے
جنوری