?️
پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے وفاق کے ساتھ کئی بار رابطے کئے گئے.
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی کہ افغانستان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں لیکن سیاسی اختلاف کے باعث وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے اب تک نہ اجازت دی اور نہ ہی انکار کیا ہے, حالانکہ ہم بین الاقوامی تعلقات بنانے کے لیے نہیں بلکہ صوبے کے مسائل پر بات کرنے کے لیے جانا چاہتے ہے.
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا ہے لیکن کوئی مثبت نتائج اب تک سامنے نہیں آئے ہے انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر کے دورے کئے لیکن آدھے گھنٹے کے فاصلے پر واقع ملک افغانستان کا کوئی دورہ نہیں کیا حکومت منگولیا اور دیگر ممالک کو تو اہمیت دے رہی ہے لیکن افغانستان کو نہیں.
ڈرون حملے سے متعلق سوال پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جنگی صورتحال ہے، دہشت گردی عروج پر ہے ایسے میں کچھ واقعات غلطی سے پیش آ جاتے ہیں تاہم دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں حکومت یا اسٹبلیشمنٹ کے ساتھ مذاکرات پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مذاکرات اور عمران خان کی رہائی کے لیے مختلف طریقہ کار کو اپنایا جارہا ہے پارٹی لیڈرشپ کے کئی اراکین پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ عدالتوں سے بانی کی رہائی کے لئے دائر درخواستوں کو سننے کی استدعا کی ہے پی ٹی آئی تحریک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جاری احتجاجی مہم ختم نہیں ہوئی ہے اضلاع اور صوبائی سطح پر احتجاج ریکارڈ کئے جائیں گے.


مشہور خبریں۔
شاباک کا نیا سربراہ کون ہے؟
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بینا میں نیتن یاہو نے سابق نیوی کمانڈر
اپریل
عراق کی ایک وفاقی عدالت نے صدارت کے لیے ہوشیار زیباری کو کیا مسترد
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: عراق کی ایک وفاقی عدالت نے اتوار کے روز صدارت
فروری
صہیونیوں کی کوششیں عالمی حلقوں کی زد میں
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے دنیا
ستمبر
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں۔ سردار ایاز صادق
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا
مئی
افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
اگست
اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:ترکی
?️ 2 اکتوبر 2025 اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین
اکتوبر
Supreme Reveals Full Jean Paul Gaultier Collection, Dropping This Week
?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ریپبلکن پارٹی سے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ایوان
جولائی