🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام جاری ہے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل ہر صورت تیز کرنا ہوگا، دیے گئے قرض کو آئندہ مالی سال میں ڈبل کریں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرپینیورشپ کا کلچر عام کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام سب سے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی پر شکر گزار ہوں۔
عثمان ڈار نے کہا پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر براہ راست سرمایہ کاری شروع کی ہے، کامیاب جوان محض ایک پروگرام نہیں خاموش انقلاب ہے، آہستہ آہستہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اب پوری کوشش نوجوانوں کو اوپر اٹھانے پر ہے۔
مشہور خبریں۔
سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک
دسمبر
ویکسین مکمل ہونے تک پابندیاں رہیں گی:فیصل سلطان
🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں
جون
سینیٹ میں بجٹ پر بحث شروع ہوتے ہی حکومت، اپوزیشن کی ایک دوسرے پر تنقید
🗓️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر
جون
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
🗓️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع ہے: طالبان
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے مشیر ذاکر جلالی نے
جنوری
یوکرینی فوج کو اسلحہ کے ساتھ ساتھ اور کیا فراہم کیا جا رہا ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین سے رہا ہونے والے روسی قیدیوں میں سے ایک
جولائی
سعودی اور متعدد عرب ممالک کی جانب سے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:متعدد عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد
ستمبر
دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار
🗓️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر
اگست