SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

فروری 6, 2023
اندر پاکستان
وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
0
تقسیم
24
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے۔آئی جی گلگلت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔سعید وزیر خیبرپختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی پشاور میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ نے پشاور خود کش حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہونے کی وجہ سے خود کش حملہ آور کی تلاشی نہیں لی تھی۔

پیر کے روز کیے گئے اس حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، ”ڈیوٹی پر موجود عملے نے حملہ آور کی چیکنگ نہیں کی تھی کیونکہ وہ پولیس کی وردی میں تھا۔ یہ سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی تھی۔‘‘ آئی جی انصاری کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے اس دہشت گرد کے سر کے حفاظتی کیمروں سے حاصل کردہ تصاویر کے ساتھ موازنے کے بعد پولیس کو اس بارے میں اب ‘بہتر اندازہ‘ ہو گیا ہے کہ یہ خود کش بمبار کون تھا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے اس حملے کی منصوبہ بندی اکیلے نہیں کی تھی، ”اس کے پیچھے ایک پورا نیٹ ورک ہے۔ ‘‘ سکیورٹی حکام اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ شہر کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک میں پولیس لائن میں حفاظتی انتظامات کی اتنی بڑی خلاف ورزی کیسے ممکن ہوئی، وہ بھی اس وقت جب انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کے دفاتر بھی وہیں ہیں اور یہ جگہ علاقائی سیکرٹریٹ کے بھی بالکل قریب ہے۔ پشاور میں یہ خود کش بم حملہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان کے کسی بھی شہر میں کیا گیا سب سے ہلاکت خیز اور 2021 ء میں کابل پر افغان طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد سے خطے میں خونریز حملے پھر شروع ہو جانے کے بعد سے اب تک کا بدترین حملہ ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: آئی جی خیبرپختونخواآئی جی گلگلت بلتستاناسٹیبلشمنٹ ڈویژنسعید وزیروفاقی حکومت

متعلقہ پوسٹس

عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز
پاکستان

عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز

مارچ 28, 2023
پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان

پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مارچ 28, 2023
وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپورٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ میں عمران خان کے ’سہولت کاروں‘ کی موجودگی کا...

مزید پڑھیں

پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
مارچ 28, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے جمہوریت کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا...

مزید پڑھیں

وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپورٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپورٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت
مارچ 28, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریکوڈک کاپر کم گولڈ منصوبے پر...

مزید پڑھیں

بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم

بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم
مارچ 28, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?