وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سزا دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کیلئے قانون سازی ہو گی،نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں غیر ملک کرنسی لانے کی حد بڑھانے کیلئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں،بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران 1 لاکھ ڈالر تک لا سکیں گے۔ ملک میں 1 لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا،اس وقت 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر لائی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت آج آئندہ مالی کا بجٹ پیش کرے گی جس کا حجم 14 ہزار 500 ارب ہو گا،حکومت نے بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن اور لگژری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے دو سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں،پچاس ہزار روپے سے زائد کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ نان فائلرز کے لیے میوچل فنڈز اور رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس کا فیصلہ کیا گیا۔ بجٹ میں درآمدی لگژری اشیاء پر وِد ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پراپرٹی سیکٹر میں نان فائلرز کیلئے وِد ہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر استعمال شدہ رہائشی، کمرشل، انڈسٹری پلاٹ اور فارم ہاؤس پر ٹیکس لگے گا۔

مشہور خبریں۔

’سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے‘ آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر جواب

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے بانی پاکستان تحریک انصاف

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو لکھے خط کا معاملہ،الیکشن کمیشن کو الفاظ پر اعتراض

?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے

7 اکتوبر کی ناکامی کے بعد صیہونی حکومت بنی ناقدین کا شکار

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی

شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم

?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین

ہم یوکرین میں ریفرنڈم کے نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے: بائیڈن

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے مشرقی

فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد

لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم

?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو

صیہونی حکومت کی ایران پر اچانک حملہ کرنے کی 5 غلط فہمیاں 

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: جدید ڈپلومیسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے 13 جون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے