?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔کرپشن کا حساب دینا ہوگا، نواز شریف بھگوڑے بن کر لندن کی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھائیں، یا الہ دین کا چراغ رگڑیں، انہیں کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مال سے بنائے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ لندن فلیٹس کی سزا طوطا فال والے جعلی کیلبری فونٹ سے بھی ختم نہیں ہوگی، مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا۔اُن کا کہنا تھا کہ اصل مقدمہ ان کا اپنا کیس ہے، جس کو پچھلے 3 سالوں سے چلنے نہیں دیا، مریم صفدر کے 17سالہ بھائیوں نے جنتر منتر کے تحت لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔
فرخ حبیب نے استفسار کیا کہ وہ کون سی طوطا فال تھی جس سے مریم صفدر قطری خط لے آئیں تھیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف بھگوڑے بن کر لندن کی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لے رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، جوقابل قبول نہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:برٹش الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یوکرین کے
مئی
غزہ جنگ کے بارے میں فرانس کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے غزہ میں
مارچ
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی
عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن
اگست
مقتدی صدر نے عرب سربراہوں سے کیا کہا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مقتدی صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں ریاض
نومبر
نفرت انگیز دنیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے
جون
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم
فروری
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نے مغرب کو بھی خطرے میں ڈالا: مغربی سیاست دان
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:مغرب کی بائیں بازو کی تحریک کے سیاسی رہنماؤں میں سے
مئی