وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔کرپشن کا حساب دینا ہوگا، نواز شریف بھگوڑے بن کر لندن کی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لے رہے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھائیں، یا الہ دین کا چراغ رگڑیں، انہیں کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مال سے بنائے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ لندن فلیٹس کی سزا طوطا فال والے جعلی کیلبری فونٹ سے بھی ختم نہیں ہوگی، مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا۔اُن کا کہنا تھا کہ اصل مقدمہ ان کا اپنا کیس ہے، جس کو پچھلے 3 سالوں سے چلنے نہیں دیا، مریم صفدر کے 17سالہ بھائیوں نے جنتر منتر کے تحت لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔

فرخ حبیب نے استفسار کیا کہ وہ کون سی طوطا فال تھی جس سے مریم صفدر قطری خط لے آئیں تھیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف بھگوڑے بن کر لندن کی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لے رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، جوقابل قبول نہیں۔

مشہور خبریں۔

14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت

شادی میں دیر نہیں کرنی چاہئے: ایمن خان

?️ 10 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو اداکارہ ایمن خان کا شادی سے متعلق

ملازم کا ایمن اور منال خان کی کمپنی پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام

?️ 21 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے نام

پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے

2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی 

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو

پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس دوبارہ بڑھنے کا خدشہ

?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عید الاضحی کے موقع پر احتیاطی

جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے