?️
پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ایک دن قبل ہی خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایک خودکش حملہ آور نے اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جانے والے چینی انجینئرز کے قافلے سے اپنی بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے
اکتوبر
ایرانی سفیر کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر رضا امیری
اپریل
ایران کی تجویز امریکی اور صیہونی منصوبے کو ناکام بنا سکتی ہے، سعودی عرب سبق سیکھے:عطوان
?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے سعودی عرب کو تل ابیب
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں ٹرمپ کی مالا؛ "بشار المصری” کون ہے؟
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنگ کے خاتمے کے
مارچ
تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد
?️ 17 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں رہنما
اکتوبر
امریکہ میں پہلے مناظرے کے بعد سے صارفین کا بیان
?️ 12 جولائی 2024امریکی اگلے چار سال کے لیے اپنے ملک کی صدارت کی قسمت
جولائی
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
اکتوبر
امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ دہائیوں میں، ایران کے جوہری پروگرام نے امریکہ کی
مئی