وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اہم پیشکش دے دی

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں ، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور نہ ہی کہیں سےعلاج کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں ، اب تو سننے میں آرہا ہے کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں ، اگر نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ جو موجود ہیں وہ بھی آجائیں ، نوازشریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، اس سب کے باوجود عمران کہیں نہیں جارہے اپنی مدت پوری کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانے والے ہیں ، شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ ہوگا اور ان کے گریبان ہوں گے، پہلے آپ خود کو تو دیکھیں، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزامات ہیں کسی پر نہیں ہیں ، پاپڑ والے چنے والے میں نے نہیں نکالے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں لاہور میں ٹینٹ لگانے جارہا ہوں ، آصف زرداری صاحب آپ کے اور ہمارے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کے بعد 4 سال مکمل ہوجائیں گے ، پانچواں سال الیکشن کا ہوتا ہے ، لوگ عام انتخابات کی تیاری کریں گے۔

مشہور خبریں۔

رواں سال کراچی کے انفرااسٹرکچر کی ترقی اور بہتری کے لیے 30 ارب روپے خرچ کریں گے، مرتضیٰ وہاب

?️ 8 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے مخالفین کو

ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ

?️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے

آگ اور خون کے مناظر؛ بحری جہاز "میڈلین” غزہ کے پانیوں کے قریب پہنچ گیا

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: جب بین الاقوامی کارکنوں کو لے جانے والا بحری جہاز

ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں۔ فیصل واوڈا

?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا

مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر

فیمینزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت کرنے تک محدود ہے، رابعہ کلثوم

?️ 20 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے عورت مارچ پر سخت تنقید

شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے