وزیر داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 10 مئی سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیاوزارت داخلہ کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی سفارش اور وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کے لیے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی اورعید کے حوالے سے ایس او پیز کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

رواں برس عید ایک ایسے موقع پر آرہی ہے جب ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا سے ملک میں اب تک 18 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ آبادی کے ایک چھوٹے حصے کو ویکسین لگائی گئی ہےیاد رہے کہ گزشتہ ہفتے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان قومی سطح پر نقل و حرکت محدود رکھنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

این سی او سی نے کہا تھا کہ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کی حکمت عملی کے تحت مندرجہ ذیل کے سوا تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔

اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، میڈیکل سہولیات/ویکسینیشن سینٹر، پھل سبزی اور گوشت کی دکانوں، بیکریز، پیٹرول پمپس، کھانا خریدنے یا گھر پر منگوانے، یوٹیلیٹی سروسز (گیس، بجلی فون) اور میڈیا وغیرہ۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چاند رات بازاروں بشمول مہندی، جیولری، کپڑوں اور دیگر اشیا کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔سیاحت کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ مقامی اور غیر مقامی افراد کے لیے سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی اور سیاحتی مقامات پر ریزورٹس، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس وغیرہ بند رہیں گے۔

سیاحتی مقامات، پکنک کی جگہوں بالخصوص، مری، گلیات، سوات کالام، ساحل سمندر، اور شمالی علاقہ جات سمیت دیگر گھومنے پھرنے کی جگہوں پو جانے والے راستے بند ہوں گے تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مقامی افراد کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے کہا تھا کہ نجی گاڑیوں، ٹیکسیز، رکشوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بین الصوبائی، اندرونِ شہر اور شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی رہے گی۔

عید کے پیش نظر مسافروں کے حجم کو تقسیم کرنے کے لیے 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور اس کے بعد ایس او پیز کے ساتھ 70 فیصد گنجائش بحال کردی جائے گی۔

میڈیا کو ہدایت کی گئی تھی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عید الفطر کے دوران گھروں میں رہنے سے متعلق پیغامات نشر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران میڈیا کو خصوصی پروگرامز، موویز، ڈرامے اور انٹرٹینمنٹ شوز نشر کرنے کی ہدایت کی گئی تا کہ عوام گھروں میں رہ سکیں جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں

غزہ جنگ بندی کی وجوہات

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر

شامیوں کا امریکی قابضین کے فوجی ستون کے ساتھ مقابلہ

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں

حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا رد عمل

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی

شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل

?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں

یوٹیوب نے صارفین کے لئے نئی سہولت فراہم کر دی

?️ 26 اپریل 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) یوٹیوب نے صارفین کے لئے ایک  نئی سہولت فراہم 

غزہ میں ایک اور خوفناک دن

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری

?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے