?️
راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیجنے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ،این ڈی ایس اور بھارت خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچایا جائے۔
محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام مجالس ، جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی دیں گے ، ہم کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے اور اپنے عقیدے کو چھوڑیں گےنہیں، حالات کا تقاضا ہے کہ ہر مسلمان اپنی ذمہ داری کا ثبوت دے ، محرم میں تمام عزاداروں سے اپیل ہے ایس اوپیز پر عمل کریں۔
شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیجنے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دے ، بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
نور مقدم کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس میں جو بھی ملوث ہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے۔داسو حملے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ داسو واقعے پر سیکیورٹی ایجنسیز نے تحقیقات مکمل کرلیں ہیں، ہماری ایجنسیزاور اداروں کے ذمہ جو کام تھا وہ مکمل ہوچکا ہے، این ڈی ایس، بھارت ، اسرائیل نے جو کوشش کی وہ شکست کھائیں گے۔
افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امن کے داعی ہیں افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان کی سلامتی پاکستان کے لئے بہت اہم ہے انٹرنیشنل میڈیا پر اچھالی جانیوالی باتیں سب پلان کے تحت ہیں، امن کیلئے دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے پہلے بھی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی خود جرمنی چلی گئی ہیں ،افغان سفیر کی بیٹی سے فون اور ریکارڈ مانگا ہے مگر وہ تعاون نہیں کررہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دو نمبر شناختی کارڈ بنانیوالے تمام لوگوں کو نادراسے نکالیں گے، جلد وزیراعظم کو نادرا کے دورے کی دعوت دیں گے، خواہش ہےآئی ڈی کارڈ کو ڈرائیونگ ، اسلحہ لائسنس کیلئے بھی استعمال کریں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں فرانس کا بیان
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے غزہ میں
مارچ
جہانگیرترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا: شہزاد اکبر
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر
اپریل
بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے پاک-چین دوستی آگے بڑھے، وزیراعظم
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام
مارچ
شہباز گل کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ ہو گئے
?️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ
نومبر
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا
?️ 8 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی
جولائی
عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام
اپریل
چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
جون