?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا جب وقت آئے گا فیصلہ کریں گے، پی ڈی ایم کی سیاست میں ٹائمنگ اور ٹیوننگ غلط ہے۔پاکستان کے معاملے ہینڈل کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کے معاملے کیسے ہینڈل کرنے ہیں، انہیں شعور نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی طالبان سے پرانی لڑائی ہے، طالبان نے داعش کو غزنی میں شکست دی، داعش کنڑ، نورستان کے پہاڑوں اور ننگر ہار کے علاقوں میں ہوگی، ٹی ٹی پی بھی کنٹر اور نورستان کے پہاڑوں پر ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، بارڈر پر پاکستان کی فوج موجود ہے، ایک ایک انچ پر عظیم افواج موجود ہے اور ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کسی ایک افغانی کو مہاجر کا درجہ نہیں دیا گیا، افغانستان سے چمن میں آنے والے شام کو واپس چلے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ کو ہمیں ریڈ لسٹ سے نکالنا چاہئے، اس کے علاوہ نواز شریف آئیں 24 گھنٹے میں پاسپورٹ دیں گے۔


مشہور خبریں۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:اریحا اور نابلس میں 6 نوجوان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد
فروری
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس
مارچ
بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر
?️ 10 ستمبر 2025 بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر برازیل
ستمبر
واللا: اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا نے اطلاع دی ہے
نومبر
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
یمن کے حملے سے صہیونی کو غافلگیر ، پروازیں معطل
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی خبری ذرائع نے یمنی مسلح افواج کے بن گوریون
جولائی
مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
اگست