🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو مثبت خبر ملنے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت (سی ایف ٹی) سے متعلق حکمت عملی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ان کے یہ ریمارکس ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اس اعتراف کے بعد سامنے آئے ہیں کہ پاکستان نے 2 علیحدہ علیحدہ ایکشن پلانز کے تمام 34 نکات کی تکمیل کی ہے۔
اگلے مرحلے میں پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ سے نکالنے سے قبل ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے اقدامات کے نفاذ اور پائیداری کی تصدیق کے لیے ملک کا دورہ کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ’حکومتِ پاکستان ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے تحت مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت راستے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے یہ اچھی خبر پاکستان کی معیشت میں اعتماد بحال کرے گی اور پائیدار ترقی کو راغب کرے گی‘۔
وزیر خارجہ نے حکومت کے اے ایم ایل/سی ایف ٹی نظام کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ملک کے دورے اور گرے لسٹ سے اخراج کا باعث بننے کی کامیاب پیش رفت اور اس کی جلد تکمیل کا منتظر ہے۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاکستان کی ایف اے ٹی ایف ٹیم کی سخت محنت اور کاوشوں کو سراہا، جس کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان ایک خوش آئند پیشرفت ہے، یہ پاکستان کی جانب سے اپنے اے ایم ایل/سی ایف ٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قابلِ ذکر پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی کہا تھا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تمام ایکشن پلانز پر عمل درآمد کیا اور ملک گرے لسٹ سے باہر نکلنے سے ایک قدم دور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول پر کام کر رہی ہے، دورے کی تاریخ مشترکہ گفتگو کے بعد طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے 4 روزہ اجلاس کے اختتام پر کہا تھا کہ پاکستان نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلانز کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے 4 روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 34 نکات پر مشتمل 2 علیحدہ ایکشن پلانز کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں، تاہم پاکستان کو آج گرے لسٹ سے نہیں نکالا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر جلد از جلد پاکستان کو دورہ کرے گا جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کیا جائے گا۔
مارکس پلیئر نے پاکستان کی جانب سے کی گئیں اصلاحات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اچھا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ پر مؤثر طریقے سے قابو پالیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کیے گئے دہشت گرد گروپوں کے سینئر رہنما اور کمانڈرز کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تحقیقات میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے ساتھ منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیب نے شہباز شریف کے خلاف درخواست کی ہے
🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ
🗓️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف
جولائی
زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب
🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی
مارچ
ٹرمپ امریکہ کے مفادات کے بجائے صرف اپنے مفادات دیکھتے ہیں: بولٹن
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:بولٹن نے العربیہ نیٹ ورک سے گفتگو میں اپنی رائے کا
فروری
جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
نومبر
ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
🗓️ 14 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا
اپریل
یک قطبی ترتیب کا زوال؛ دنیا کے نئے قوانین کون قائم کرے گا؟
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور مغرب اب صرف قانون ساز نہیں رہے ہیں۔ بلکہ،
اپریل
ہم صیہونی فوجیوں کی لاشیں پہاڑوں پر ڈال دیں گے: سرایا القدس
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ پر حملہ کرنے
اگست