وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک  رابطہ کرکے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا عالمی برادری افغانستان کی بحالی،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے، افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کیلئے پر عزم ہیں، توقع ہے افغان رہنما سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے اور کابل میں کامیاب مذاکرات افغانستان سمیت خطے کیلئے بہتری کا باعث ہوں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، عالمی برادری افغانستان کی بحالی ،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے اور مسلم امہ بھی پرامن افغانستان کیلئے افغانوں سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو افغانستان میں اور باہر امن مخالف قوتوں کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کابل میں وسیع بنیاد حکومت کے خواہاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے

آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر مالیت کے نئے 3سالہ قرض پروگرام پر بات کریں گے، وزیر خزانہ

?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

ابوغریب کے 3 قیدیوں کو امریکہ سے 42 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عدالت نے وزارت دفاع کی ایک کنٹریکٹر کمپنی CACI Premier

صیہونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات پر قطر کا اعتراض

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الٹرا آرتھوڈوکس میڈیا کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے

غزہ میں تل ابیب کو بھاری شکست؛ حماس دوبارہ اقتدار میں

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے ایک مضمون میں فلسطینی مزاحمت کی

میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور

جبالیہ میں نئے صہیونی جرائم میں 33 شہید اور 70 زخمی

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی

اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے