وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا

گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے ،کینیڈا میں قتل ہونے والے 5 پاکستانیوں کا گناہ مسلمان ہونا تھا میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ کے حوالے سے بیان میں کہاہےکہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں اسلاموفوبیا  کا عنصر موجود ہے، میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، جو باڈیز ملیں وہ قابلِ شناخت نہیں، ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہورہا ہے، یہ فیزیوتھراپسٹ تھے پڑھے لکھے شخص تھے اور ان کا پاکستان میں تعلق لاہورسے تھا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ پرکینیڈین کی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ میں مدعو کیا ہے، کینیڈین وزیراعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے، کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ بے گناہ پاکستانی کنیڈین کوکچل دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کا گناہ مسلمان ہونا ہے، اگرٹرینڈ کوروکا نہ گیا توبے گناہ لوگ نشانہ بنتے رہیں گے، جب تک مکمل رپورٹ سامنے نہیں آجاتی، کچھ بھی حتمی طورپرنہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہناتھا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کا تدارک ضروری ہے، پاکستان دنیا بھرمیں اسلاموفوبیا کے ابھرتے ٹرینڈ کی نشاندہی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیملی اس المناک سانحہ کے باعث کرب کا شکارہے، ہم نے ان کومیتیں پاکستان بھجوانے کی پیشکش کی جبکہ متاثرہ فیملی نے وہیں تدفین کرنے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  کینیڈا میں مقیم پاکستانی متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر اظہارِ یکجہتی کریں، اگر نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے توفزیکلی شامل ہوں ورنہ غائبانہ نمازجنازہ ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں

 سعودی عرب میں بن سلمان کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مخالفین

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں سماجی اصلاحات پر مبنی سعودی ولی عہد کے

گوانتانامو بے جیل امریکہ کے دامن پر بدنما دھبہ:اقوام متحدہ

🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز

قومی اسمبلی: یونیورسٹیوں کے قیام کے بلوں پر وزیر تعلیم کا ’متعصبانہ رویہ‘ تنازع کا سبب بن گیا

🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں یونیورسٹیوں کے قیام کے بل کے معاملے

صیہونی وزیر کا بستیوں کی تعمیر کے بارے میں اظہار خیال

🗓️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر برائے داخلی امور نے ایک متنازعہ بیان

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج

🗓️ 11 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)

سپریم کورٹ نے حلف نامے کی تصدیق ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے مشروط کردی

🗓️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی مجسٹریٹ یا

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیر صحت کا اظہار تشویش

🗓️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے پنجاب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے