?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے 2021 میں حج کے انتظامات کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا تذکرہ کیادفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو حج سے متعلق انتظامات کے حوالے درپیش چیلنجز اور سعودی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے ان فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صورت حال کی نزاکت کا بخوبی علم ہے۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد اور ریاض کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ کامیاب دورہ ریاض کے مثبت نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں سرکاری نیوز ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق دونوں نے دونوں ممالک کی قیادت کے مابین مشترکہ فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی سالمیت کے حوالہ سے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کے باعث دونوں وزرائے خارجہ کے مابین راوبط کا سلسلہ تواتر سے جاری رہنے پر زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں وزرائے خارجہ کی مئی 2021 میں دو مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔پہلی ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جبکہ دوسری فلسطین کے حوالے سے منعقدہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
یورپ میں کورونا کی نئی لہر
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:موسم گرما کے آغاز اور آنے والی تعطیلات کے ساتھ ہی
جون
کیاجولانی کا امریکی دورہ واقعی کامیاب رہا؟
?️ 13 نومبر 2025 کیاجولانی کا امریکی دورہ واقعی کامیاب رہا؟ شامی صدر احمد الشرع
نومبر
بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر
?️ 10 ستمبر 2025 بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر برازیل
ستمبر
وائٹ ہاؤس کا روس کو انتباہ
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اُس بیان
ستمبر
ریاض میں تل ابیب سے طیارے کی لینڈنگ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 11 کی فضائی حدود کے نامہ
جون
کیا اسرائیل حزب اللہ کو ختم کر سکتا ہے؟فارن افیئرز کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے
نومبر
وزیر اعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
بحرینی انجمنوں کی صیہونی حکومت کے ساتھ اقتصادی کانفرنس منسوخ کرنے کی درخواست
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف
مارچ