?️
لاہور (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض سینئر رہنما جہانگیر ترین کو مشورہ دتیے ہوئے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو کسی مسئلے تحفظات ہیں تو وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 شوگر ملز کو نوٹس ملے ان میں صرف ایک جہانگیر ترین کی ہے۔اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں۔عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا میرا ۔
پیپلزپارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفی دیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنماء جہانگیرترین کے عشائیے میں 29 قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی، ان ارکان میں 8 ایم این ایز ، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیر بھی شامل تھے، جہانگیر ترین نے ان ارکان کو اعتماد میں لینے کیلئے عشائیہ دیا تھا۔ سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے عشائیے میں 2 صوبائی وزرا اور 4 صوبائی مشیروں سمیت21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
جبکہ 8 ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، سجاد وڑائچ ، سمن نعیم ، افتخار گوندل، عون چودھری، طاہر رندھاوا ، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ ،امین چودھری، خرم لغاری، اسلم بھروانہ ، نذیر چوہان ، آصف مجید ، بلال وڑائچ ،عمر آفتاب شریک ہوئے۔ عشائیے میں صوبائی مشیرعبدالحئی دستی ، امیر محمد خان ، رفاقت گیلانی ، فیصل جبوانہ، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
بجٹ میں صوبوں کا حصہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے
جون
وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی
?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن
اکتوبر
پاکستان نے ایک دن میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ ویکسین لگائیں
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا
اگست
بائیڈن کا تل ابیب کا دورہ؛ فوجی دوروں سے لے کر سیاسی دوروں تک
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنے
جولائی
صہیونی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ چکناچور
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ مصر اور
جون
قومی اسمبلی میں کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے پر بحث ہوئی
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں
نومبر
سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
?️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی
نومبر
صیہونی حکومت نے غزہ میں آٹے کو داخل ہونے سے روکا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:چند منٹ قبل Yediot Aharanot اخبار نے ایک خبر میں اعلان
فروری