?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے یوکرین کے ساتھ کشیدگی میں اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کے مطابق کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورےکا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ ایجنڈے اور افغانستان سمیت خطے کے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترخارجہ کے مطابق سرگئی لاوروف نےگزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روس کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورت حال پر پاکستان کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے کثیر الجہتی معاہدوں، بین الاقوامی قانون کے مطابق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازع کے سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔
یوکرین کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے تنازع کے پر امن حل کے لیےیوکرین، پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور کے ساتھ ہونے ہونے والے حالیہ ٹیلیفونک رابطوں سے بھی روسی ہم منصب کو آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توقع ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سفارتی حل تلاش کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صورت حال پر روس کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوکرین سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور جلد واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں روسی حکومت سے مدد اور سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔دفترخارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے ابھرتی ہوئی صورت حال پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے
نومبر
امریکی کانگریس تائیوان کو غیر معمولی فوجی امداد کی منظوری کے لیے کوشاں
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے
نومبر
پاک۔افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
?️ 22 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک ۔ افغان سرحد پربڑی کارروائی
جنوری
روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرونز اور 40 میزائل داغے
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے روس کے شدید ڈرون اور
جون
جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)
مئی
عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ
فروری
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے : حریت کانفرنس
?️ 15 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
وزیر اعلیٰ سندھ نے کیسز میں اضافے کی صورت میں سخت فیصلے کئے جانے کا عندیہ دے دیا
?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ
مئی