?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے جہاں ان کا برلن آمد پر جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل، جرمن وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور سفارتے خانے کے سینئر عہدیداران نے ایئرپورٹ پر شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کررہے ہیں برلن ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ آج (11 اپریل کو) کاروباری اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو بہت مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقتصادی سفارت کاری کے میدان اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ جرمنی کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل (بروز پیر، 12 اپریل) وہ اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے خطے سمیت اہم بین الاقوامی مامعلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ کے مطابق وہ جرمن پارلیمنٹ کے صدر وولف گینگ شوئیبل سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو وسیع کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دوستی کے گروپس کو مزید فعال کرنا چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی ایک ایسے وقت میں جرمنی کے دورے پر گئے ہیں جب رواں برس پاکستان اور جرمنی، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منارہے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ 2012 کے بعد یہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا جرمنی کا پہلا دورہ ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں جرمن سفیر نے ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی کے جرمنی کے دورے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے لکھا کہ ان مشکل حالات میں جب کورونا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آپ کا دورہ دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔جرمن سفیر نے مزید لکھا کہ یہ دورہ پاک-جرمن سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے بھی ایک بہترین موقع ہے۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی ہتھیار، ملیشیا سوڈان کے بحران کو بڑھا رہے ہیں: گوٹیرس
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے سودان میں جاری
نومبر
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں‘ نوازشریف کی حکومت کو ہدایت
?️ 30 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کو ہدایت کی
اپریل
70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری: اسٹاک ایکسچینج میں 733 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد بحال
?️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جنوری
عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی اسکیم لائیں گے، نواز شریف
?️ 15 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز
نومبر
یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی سپلائی
?️ 19 اگست 2025یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی
اگست
تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 نہیں 1 فیصد ہے، وزیراعظم کی وضاحت
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے 6
جون
نادرا کو بااختیار بنانے کے لیے قانون متعارف
?️ 12 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے نادرا کو بااختیار بنانے کے لیے قانون متعارف
جون