وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

🗓️

 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عالمی رہنماؤں اور واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 اسلام آباد سے دورے پر روانگی کے بعد ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورے کے پروگرام میں امریکی شہر نیویارک اور واشنگٹن میں مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں۔

نیویارک میں اپنے 6 روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ جی77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، جی 77 یو این سسٹم میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مذاکراتی بلاک ہے۔

نیویارک میں اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے، 14 دسمبر کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’عالمی امن اور سلامتی کا قیام: اصلاح شدہ کثیرالجہت نظام کے لیے نئی سمت‘ کے عنوان سے ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، کانگریس سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران وہ تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے میں بلاول بھٹو موسمیاتی تبدیلیوں اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تحت آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے بڑے نقصان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں ترقی سے متعلق ہونے والی جی 77 گروپ کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے، یہ اجلاس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والا آخری اجلاس ہوگا۔

پاکستان نے نے جنوری 2021 میں گروپ کی سربراہی سنبھالی تھی، 2023 میں کیوبا جی77 اور چائنا گروپ کی سربراہی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 2 افسر شہید

🗓️ 10 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

ایران اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں: سابق مصری اہلکار

🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی

شیخ رشید نے مریم نواز کو مفت مشورہ دیا

🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم

جھوٹ بولنے اور فلسطینی مزاحمت کا چہرہ مسخ کرنے پر الازہر کا ردعمل

🗓️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر نے جمعرات کی شام ایک بیان شائع

بجلی شعبے میں چوری، نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مؤثر بنائے جائیں، وزیراعظم

🗓️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں چوری

یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر روس کا ردعمل

🗓️ 28 جنوری 2023روس نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے یورپی براعظم میں

حکومت نے بجلی پر ٹیکس عائد کر دیا

🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی

صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس

🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے