وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون کال کی جس میں خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت امور خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطہ رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں برطانوی فوج؛ مشرق وسطیٰ کے مستقبل کے لیے نیٹو کا منصوبہ کیا ہے؟

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں مزاحمت کے محور اور صیہونی حکومت

امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی

ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024

3 لبنانی بچوں کے قتل میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر یونیسیف کا ردعمل

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: یونیسیف نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے

اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات سے شام کے اتحاد کو خطرہ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ

جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کے جرایم کا سلسلہ جاری

?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر

جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا:  چوہدری سرور

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے