?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور اینٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کوئی بھی طالبعلم امتحان کے بغیر پاس نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔
انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس تعلیم علموں کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نےکہاہے اس سال پاکستان میں ٹیچرزاسسٹڈگریڈزنہیں ہونگے۔کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔
صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے۔صحت کا پہلو ہمیشہ مقدس ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہخواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیےجاسکیں۔تعلیم کےلحاظ سےتمام صوبائی وزرائےتعلیم کامشورہ تھاکہ امتحانات ہونےچاہئیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر عوام پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کیسزکی شرح 18فیصد سے تجاوز کرنے پر حکومت سے 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب میں فی الفور 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ گزشتہ برس کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے امتحانات ملتوی کر دیے تھے اور بچوں کو بغیر امتحان پاس کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے پر جہاں بیشتر طالب علموں نے خوشی کے شادیانے بجائے ، وہیں ایسے طالب علموں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے حکومت اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ ہمیں ہماری امتحانات کی تیاری کے مطابق گریڈز نہیں دیے گئے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں 60 فیصد عمارتیں تباہ
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا
اکتوبر
انگلش چینل ؛موت اور ہجرت کا سنگم
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد
دسمبر
قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے زیلنسکی کا سعودی عرب کا دورہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ امن فارمولے کے بارے
فروری
مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت پر ہالینڈ کے عوام کا منفرد احتجاج
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل
ستمبر
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کا حماس کے بارے میں اہم بیان
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ
فروری
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج اعلان کیا
نومبر
’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست