وزیر اعلی سندھ نجی دورے پر امریکا روانہ

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

🗓️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا روانہ ہوئے۔قبل ازیں وہ  جولائی میں ایک ہفتے کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا پہنچے تھے، اُس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا میں تھیں۔ اس سے قبل مراد علی شاہ جون کے وسط میں امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا گئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکا دورے پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے ایک گھنٹے کام نہیں کیا اور وہ وزیراعظم بننے چلے ہیں، کیاامریکا کو یہ پیش کش کی جائے گی کہ ہمیں اقتدار میں لائیں، پھر اڈے مانگ لیں‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی ایسی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونےدے گی‘۔

مشہور خبریں۔

داعش کا کھیل ختم ہوا

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:داعش کی جانب سے گروپ کے سربراہ ابو الحسین القرشی کی

نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ

🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے

امریکہ کا یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجنے کا منصوبہ

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  سی این این نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے

امریکی فوجی صنعت کا زوال شروع

🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی صنعت نے فوج کے

مغربی عوام کا صیہونی کنیسٹ کے سربراہ کے رباط کے دورے کے خلاف احتجاج

🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:مغرب کے مظاہرین نے صہیونی کنیسٹ کے سربراہ امیر اوحانا کے

اسرائیل ایک درخت کی مانند ہے جو اندر سے بوسیدہ ہے

🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی مصنف اور تجزیہ کار روجیل ایلور کے لکھے گئے

پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره

🗓️ 25 مارچ 2021نجف (سچ خبریں) پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان

🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے