?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ، جس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان اور حکومتی اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرکریں گے اور اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کےبیان اور سینیٹ الیکشن میں حکومت کی طرف سے اعتراضات کا جائزہ لیاجائےگا۔
دوسری جانب گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی وزراکے بیانات کانوٹس لے لیا تھا اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا جبکہ میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا ، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ یوسف رضاگیلانی پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا۔
خیال رہےالیکشن کمیشن کااجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے اور اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کی وڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
آج آجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، جنوبی پنجاب کے معاملات پر تبادلۂ خیال
?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار
اپریل
کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم
?️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر
اکتوبر
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں بحال کی جائیں: لیپڈ
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: بدھ کی صبح 15 جون کو اسرائیلی وزیر خارجہ Yair
جون
غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا
?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں
اکتوبر
کل کے جنگ طلب آج کے انسانی حقوق کے دعویدار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:کچھ اموات کو دوسروں سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا سکتا
مئی
PKK کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت ہمارا بنیادی مسئلہ ہے: اردوغان
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ کی شام برطانوی
مئی
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
ایغور مسلمانوں پر تشدد کا معاملہ، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 23 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) ایغور مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے معاملے کو
مارچ