🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں عید میلاد النبی کی تیاریاں ہو رہی ہیں اسی دوران وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو بھی عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں سجادیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔
وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو، ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر چراغاں دیکھا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ اس بار وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی سرکاری اور نجی رہائش گاہ پر ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اہتمام کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد اور پورے ملک میں حکومت مختلف تقریبات منعقد کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی سرزمین سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں گے :عراق
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے نیٹو افواج کے سربراہ
دسمبر
سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے
اکتوبر
امریکہ کی ترکی شام تعلقات کی بحالی کی مخالفت
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی میں امریکی سفیر نے ترکی اور شام کے تعلقات کو
جنوری
بجٹ پر بلاوجہ تنقید نہ کی جائے: وزیر خزانہ
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا
جون
ملک میں یوم عاشور کس دن ہوگا؟
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،
جولائی
ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی
🗓️ 25 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے
مارچ
عراق میں آشوب برپا کرنے سے متحدہ عرب امارات کو 13 بلین ڈالر کا منافع
🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نصر الشمری نے بین
جولائی
سلمان خان بچپن کی محبت، ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھی، حنا آفریدی
🗓️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف
اکتوبر