?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کے ساتھ ساتھ جوہری جنوبی ایشیا میں قیام امن اور طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے مسلح افواج کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعظم کو حال ہی میں ختم ہونے والے وار گیم اور خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کے ساتھ ساتھ جوہری جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ضروری ایٹمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مسلح افواج کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔
انہوں نے روزگار کے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بھی تعریف کی جن کا مقصد ڈیٹرنس نظام کو بڑھانا ہے جو جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔
عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیاں، وجہ کیا ہے؟
?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اس وقت ہر تیسرے شخص کے پاس انڈرائیڈ سمارٹ
اگست
بینکس الیکٹرک گاڑیوں، گھروں اور ایس ایم ایز کی فنڈنگ کریں گے
?️ 19 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی
نومبر
وینس فلم فیسٹیول میں صہیونی مظالم کی مذمت کے لیے سینما سے وابستہ افراد کی اپیل
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: دنیا بھر کے ہزاروں اداکاروں، فلم سازوں اور سینما
اگست
بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ
اپریل
ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے صوبہ حجہ میں جارح جاسوس ڈرون کو
مئی
یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے،ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق سفیر
?️ 22 ستمبر 2025یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے، ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق
ستمبر
یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی؛روسی شہر پر بمباری
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:روس کی جانب سے عیدِ پاک کے موقع پر اعلان
اپریل