?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے داسو حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، اس دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو معاملے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی ، عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، حکومت پاکستان حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ، دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جس کے لیے پاکستان میں تمام چینی باشندوں کی مکمل سیکورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں ‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں ہے ، سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں اب بارودی مواد کی نشاندہی کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعے میں دہشت گردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر تمام پیشرفتوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہے ، ہم مل کر دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں چینی شہری بھی شامل تھے ، اسی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بھی ردِعمل آیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اپر کوہستان میں گیس لیکج دھماکے کے باعث بس کھائی میں جا گری ، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں چینی ورکر سوار تھے ، بس کھائی میں گرنے سے گیس کا اخراج ہوا، گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بس تکنیکی خرابی اور دھماکے کے باعث کھائی میں گر گئی۔حادثے میں 9 چینی شہری اور تین پاکستانی جاں بحق ہوئے۔چینی ورکرز پاکستانی عملے کے ہمراہ منصوبے پر کام کے لیے جا رہے تھے ، مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ، وزارت خارجہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطےمیں ہے، حکومت اور عوام حادثے کا شکار چینی، پاکستانیوں شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: Lula Dasliwa نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے
ستمبر
شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر
?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی
مارچ
حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537
ستمبر
غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی
جنوری
لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر
نومبر
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون
سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی
جولائی
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی