وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کو موجود ملکی صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ۔
شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔ روانگی کے وقت شیخ رشید نے کہا تھا کہ خواہ میچ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی۔ گذشتہ رات لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا ہے جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔ پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ ہرمند معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے:طالبان کے سینئر عہدیدار

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم نے تہران اور کابل کے

بلوچستان: مطالبات کے حق میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

?️ 11 مئی 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی

صیہونی حکومت کے فوجی بجٹ میں اضافہ

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ پر اپنے فضائی

اسلام آباد میں پتن کی عمارت کو سیل کرنا ناقابل قبول ہے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان

?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  چیف

کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر

ترکیہ میں عدالتی اصلاحات کے پیکج پر مایوسی کی لہر

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عدالت و ترقی پارٹی نے عدالتی اصلاحات اور جزائی قوانین میں

الجزائر میں فلسطینی گروپوں کی ایک جامع کانفرنس منعقد

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:   ان خیالات کا اظہار الجزائر کے صدر عبدالماجد تبون نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے