🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے ن لیگ کو شکست میں اہم کردار ادا کرنے پر فردوس عاشق اعوان کو شاباش اورمبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کی انتھک محنت کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نےپر عزم ہوکر الیکشن لڑا اور مافیا کے بڑے بت کودھول چٹائی، یہ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب سے ن لیگ کا مکمل صفایا کررہی ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےمجھ پر اعتماد کیا، ایم ایل اے 36 اور پی پی 38 کا اہم ٹاسک سونپا جس پر میں شکرگزار ہوں، پی ٹی آئی کامیابی کا یہ تسلسل جاری رکھے گی۔
یاد رہے تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پی پی 38 کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار60588 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی کو 53471 ووٹ ملے۔
مشہور خبریں۔
وزیر تعلیم نے کن اضلاع میں 11 اپریل تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا
🗓️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این
مارچ
وزیر اعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خان یونس میں اسرائیلی فورسز
جولائی
اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی غیر عاقلانہ
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے دعویٰ کیا کہ تیل
اکتوبر
خطے میں استحکام کی بنیاد؛ جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام
🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے
فروری
کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل کیا گیا
🗓️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل
اپریل
حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے: وزیر اعظم
🗓️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو
دسمبر
اپوزیشن مہنگائی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی
اکتوبر
عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے کے نمائندوں کی موجودگی ختم
🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے آج اتوار کی
جون