وزیر اعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز لگانے کا فیصلہ کرلیا، اور اس حوالے سے انہیں بطور مشیر تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تاہم صدر مملکت عارف علوی  کی  منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوور سیز لگانے کا فیصلہ کرلیا اور سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کے منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، کابینہ ڈویژن  نے ایوب آفریدی ک تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی ہے۔

اس سے قبل زلفی بخاری اوور سیز وزارت کے معاون خصوصی تھے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنایا جائے گا۔

سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، جس پر وزیر اعظم عمران خان  نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔ ذرائع  کے مطابق شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔ خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت

فلسطین پر قبضہ پچھلی صدی میں کسی قوم کے خلاف سب سے بڑی جارحیت 

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل نمائندے پیڈرو لوئیس پیڈرسن کوئسٹا

فلسطین صیہونی حکومت کے ساتھ زمین کی تقسیم کو قبول نہیں کرے گا: اسلامی جہاد

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     خالد البطش نے قدس گروپ کے کمانڈروں میں سے

سری لنکا میں اسلاموفوبیا کی شدید لہر، مسلمانوں کے خلاف نیا قانون بنا دیا گیا

?️ 13 مارچ 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں اسلاموفوبیا کی شدید لہر جاری

نیب ترامیم سماعت: عمران خان کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے

بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم و

ہمیں ایران سے اتفاق کرنا ہوگا: ٹرمپ

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے