وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی‘ افغانستان کی طالبان حکومت اور تاجکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان نے معاملات کو حل کرنے کے لیے قدم بڑھایا ہے۔

یہ فون کال ایسے وقت میں کی گئی کہ جب طالبان حکام اور تاجک حکومت کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا اور رپورٹس سامنے آئیں کہ تاجک افواج نے افغانستان کے سرحدی علاقے میں طاقت کے مظاہرے کے لیے پریڈ کا انعقاد کیا جبکہ طالبان نے شمال مشرقی پڑوس کی سرحد کی جانب ہزاروں جنگجو بھیجے۔

تاجکستان نے طالبان حکومت کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور خاص طور پر پنج شیر صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی۔

تاجکستان میں ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے 18 ستمبر کو واپسی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ طالبان کو ایک جامع حکومت بنانے کے لیے راضی کررہے ہیں جن میں تمام نسلی گروہوں کے افراد شامل ہوں۔اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر اس معاملے پر تاجک صدر امام علی کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیا۔

بعدازاں ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے طویل بات چیت کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

تاہم طالبان، تاجکستان کی ان پر تنقید اور ان کی حکومت کی تشکیل کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

رواں ہفتے ایک ٹی وی انٹرویو میں افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے کہا تھا کہ ’ہم کسی ہمسایہ ملک کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

خیال رہے کہ تاجک آبادی افغانستان کا دوسرا بڑا نسلی گروہ ہے جو افغانستان کی 27 فیصد آبادی پر مشتمل ہے، اس گروہ کی اکثریت طالبان مخالف ہے جن میں سے بیشتر نے تاجکستان میں پناہ لے رکھی ہے.

دفتر وزیراعظم کے بیان میں واضح طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ وزیراعظم نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کی کمی کا مطالبہ کیا، البتہ یہ کہا گیا کہ وزیراعظم نے بات چیت کے دوران ’افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی فوری ضرورت اور افغانستان کو درکار فلاحی امداد کی فراہمی میں بین الاقوامی برادری کے کردار کو اجاگر کیا‘۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی بحران کو روکنے اور عام لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے رابطوں کے سب سے بڑے وکیل کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی کمانڈر کی شہادت کے بعد ان کی ماں نے کیا کہا؟

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطینی کمانڈر شہید العاروری کی والدہ اور بہنوں نے اس

برکس میں نئے ممالک کی شمولیت سے کس ملک میں زلزلہ آئے گا؟

🗓️ 27 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ میں نئے ممالک کی رکنیت کے ساتھ توسیع

یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ

🗓️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں

عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے

شام اور عراق کی دہشت گردی امریکہ کے کنٹرول میں ہے:ترکی

🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ترک صدر نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ اسد کی

ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان

🗓️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے

ایرانی ڈرون کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں:صیہونی اخبار

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے نئے لانچرز اور

ایک دن میں975 یوکرینی فوجی ہلاک

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے