?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا، سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے،عالمی برادری کو بھی اقدام کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سی کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں، ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کے حوالے سے کہا گیا ہے، ’’یہ اتنا ہی برا ہے جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔‘‘ “حقیقت میں، ہم اب زمین پر بدترین انسانی بحران کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچانوے فیصد لوگوں کے پاس خوراک نہیں ہے اور اب ہم 23 ملین لوگوں کو بھوک کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ “اگلے چھ ماہ تباہ کن ہونے والے ہیں۔
خیال رہے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اس سال کے آخر تک افغانستان میں پانچ سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والی شدید غذائی قلت کے پیش نظر علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 33 لاکھ بچے شدید نوعیت کی غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سیاسی جمود سے بچتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، عراقی کردستان کے علاقائی حکومت کے وزیر اعظم نے
نومبر
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بائیڈن پر دباؤ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع نے امریکہ میں صدر
نومبر
شام میں امریکہ کو ایک اور جھٹکا،اس بار قدرت کی طرف سے
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی
جون
انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا
?️ 11 دسمبر 2021مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی
دسمبر
بائیڈن کے مشیروں نے ان دماغی کمزوری سے فائدہ اٹھایا؛ٹرمپ کا الزام
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ
مئی
ٹرمپ کے ساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیلینسکی کی شرط
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ اگر
مارچ
تل ابیب معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے: حماس
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا ہے
اکتوبر
یوم القدس کے موقع پر مسجد اقصیٰ سے 17 فلسطینی گرفتار
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں
اپریل