وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے  پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کر دی گئی کی جانب سے اقتدار میں آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ کی شدید مخالفت کی جاتی تھی اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو بھی ملک کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھنا پڑا۔

تاہم اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی ختم کردی، جبکہ سیلز ٹیکس میں بھی کمی کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر چارج کی جانے والی 2 روپے 97 پیسے کی پٹرولیم لیوی یکم جولائی سے ختم کر دی گئی ہے۔

جبکہ ہائی اسپیڈ پر عائد لیوی میں کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 20 پیسے کم کردیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 114 روپے ہوگئی۔

اس سے قبل 29 جون کو اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ سمری میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی سفارش کی گئی، تاہم وزارت خزانہ نے اوگرام کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کم اضافہ کیا۔

مشہور خبریں۔

موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم

?️ 13 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید

روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟

?️ 16 فروری 2022کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ  روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر

ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا

پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری

?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی

پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے

قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے