وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران  خان  نے دوٹوک مؤقف  اپناتے ہوئے امریکا کو افغانستان میں کسی طرح کی  کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔وزیرِ اعظم نے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں اس حوالے سے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکہ کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں فضائی آپریشن کے لیے ائربیس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔‏وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں ہے، ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے، پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

مزید برآں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف مواصلات فریم ورک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن (اے ایل او سی) اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن (جی ایل او سی) کوآپریشن ہے، پاکستان نے امریکا کیساتھ کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار؛بینک کا باحجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار

?️ 25 فروری 2022بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے حجاب کر کے آنے والی

نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر

صیہونیوں کے اندر افراتفری کی صورتحال / مزاحمتی تحریک کے ساتھ نئی جنگ میں داخل ہونے کا خوف

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے داخلی محاذ پر مخدوش صورت

سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے

کیا حماس اور صیہونیوں کے درمیان پھر سے جنگ بندی ہونے والی ہے؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے علاقائی

ابو عبیدہ کے کرشمے

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو

صیہونی فوج میں نافرمانی کی بڑھتی لہر

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر یونٹس کی مخالفت، اعلیٰ

اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے