🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا گیا ہے، مرزا آفریدی کا تعلق خیبرپختونخوا میں ضم شدہ علاقے ضلع خیبر سے ہے،وہ سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں ان کا نام آج فائنل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم کے ظہرانے میں فائنل کیا گیا، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مرزا محمد آفریدی کے حوالے سے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سابقہ فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، کل تمام سینیٹرز ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں، ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کو ہدایات جاری کردیں۔
عمران خان نے پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معیشت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا، ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، مہنگائی سمیت مسائل سے آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، کل تمام ارکان اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں۔
مشہور خبریں۔
امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی
🗓️ 2 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں
اگست
صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت
🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم
فروری
فرانسیسی عدالت نے منفی اثرات رکھنے والی دوا بنانے کے جرم میں کمپنی پر 50 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا
🗓️ 31 مارچ 2021فرانس (سچ خبریں) فرانسیسی عدالت نے دواساز کمپنی کی ناقص کارکردگی اور
مارچ
ترکی کے نوجوانوں کا اسرائیل کے لیے اسلحہ لے جانے والے جرمن جہاز پر حملہ
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ترکی کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کے لیے اسلحہ
نومبر
امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے
🗓️ 24 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ خالد
اکتوبر
عمران خان کی 9مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
🗓️ 16 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک
نومبر
بحرین کی جیلوں میں ہولناک تشدد پرمختلف تنظیموں کا رد عمل
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بین الاقوامی مرکز برائے انصاف اور انسانی حقوق نے کہا
دسمبر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ
🗓️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ
دسمبر