وزیر اعظم سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، دورۂ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نےافغان عوام کے تحفظ ، سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ افغانستان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا  اسی دوران وزیر اعظم نے روس کے صدر کو دورہ پاکستان کی  دعوت  دے دی۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے، افغان عوام کے تحفظ،سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے بدلتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے سیاسی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا بہترین راستہ ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برداری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہئیے۔

تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے پاک روس تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے تجاری تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔جس میں پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل بھی شامل ہے۔عمران خان نے صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کی

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت شہباز شریف

پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

?️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

بائیڈن سے جھوٹ بولنے والے امریکی جاسوس

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ 51

ایران نے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے پاکستان پر دیا زور

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:  پاکستان کے سرکاری دورے کے چوتھے روز سردار محمد غضنباری

میں آج سے ماہرہ خان ہوں، جو کرنا ہے، کرلو، رابعہ کلثوم

?️ 13 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین

نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے