?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن سے قبل تیسری لیگ وجود میں آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ نون اور شین دو لیگ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود ہر ہفتے مہنگائی کے مسئلہ کو دیکھ رہے ہیں۔
کوشش ہے کہ ڈالر کی نقل وحمل روکی جائے۔اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جب الیکشن آئے گا تو ایک نئی الائنمنٹ ہوگی۔شہباز شریف کی اگر کسی سے ملاقات ہوئی تو اچھی بات ہے۔الیکشن سے پہلے دنگا فساد کرنے والے اپنے لیے گڑھا کھو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نیوی نے تیسری دفعہ بھارت کو شٹ اپ کال دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو نشانہ بنانے پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔بھارتی آبدوز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونےکی کوشش کی، جس کا پاکستان نیوی نے سراغ لگایا اور اُس کو نشانہ بنایا، بروقت کارروائی اور سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سمندری حدود کے دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا میں پہلے ہی معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز حمزہ کے دورے سے میرا یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھا کہ پاک بحریہ بھی ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
مائیکرو سافٹ کے چار ملازم نوکری سے باہر؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی
اگست
افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف
?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ
اگست
ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1
جنوری
دفعہ 144 کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
?️ 12 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک
مارچ
یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 23 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ
اکتوبر
مشرق وسطی میں نیٹو کی تشکیل کے بارے میں اردن کے بادشاہ کے بیانات کا مفہوم
?️ 25 جون 2022سچ خبریں: حال ہی میں، امریکی نیٹ ورکس کے ساتھ ایک
جون
انتہاپسند اسرائیلی ربی نے فلسطینیوں کے بارے میں کیا مطالبہ کیا!؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: بنیاد پرست اسرائیلی ربی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام
مارچ
لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنانی
مئی