🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کنسورٹ کیمیلا کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
74 سالہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے، شاہی روایت کے مطابق برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کچھ مہینوں بعد قومی سوگ اور بھرپور تیاریوں کے بعد ہوتی ہے۔
کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی، تقریب میں آئرلینڈ، فرانس، اسپین، بیلجیم، جاپان، ہنگری اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔
قبل ازیں بکنگھم پیلس نے کہا تھا کہ شہزادہ ہیری بھی اپنی اہلیہ میگھن کے بغیر تاجپوشی میں شرکت کریں گے، یہ اعلان جوڑے کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے لکئی ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد سامنے آیا جنہوں نے 2020 کے اوائل میں شاہی فرائض چھوڑ دیے تھے۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم 5 مئی کو لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور 6 مئی کو برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان تقریبات میں شریک رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو پاکستانی۔برطانوی کمیونٹی میں مضبوطی سے جڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان کو پاکستان اور اس کے عوام کے دوست کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے گزشتہ سال لندن میں کنگ چارلس سوئم سے ملاقات کی تھی اور ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
اکتوبر
فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
🗓️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں
دسمبر
بائیڈن کے اپنے بیٹے کو معاف کرنے پر ٹرمپ کا ردعمل
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن
دسمبر
ہم کئی سالوں سے سعودی عرب پر پرواز کر رہے ہیں: نیتن یاہو
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:ببنجمن نیتن یاہو نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں
ستمبر
یمن کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واشنگٹن کی
نومبر
عمران خان کسی کی بھی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے:فواد چوہدری
🗓️ 22 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال
مئی
خطے سے امریکی انخلا یقینی ہے؛ صہیونیوں کی نقل وحرکت پر ہماری مکمل نظر ہے:ایران
🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے المنارچینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو
اکتوبر
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر