وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سپیکر ایاز صادق

ایاز صادق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اس لیے صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے نہایت خوش آئند ہیں۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود، صوبے کو درپیش مسائل اور وفاقی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ جنوبی لبنان میں اپنی فوج تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: واشنگٹن پوسٹ

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ جنوبی لبنان

کوئی شک نہیں، نواز شریف کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے

حماس کا اعلیٰ وفد کی خلیل الحیہ کی سربراہی میں قاہرہ روانہ

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اپنے

اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لیے کیون تیار نہیں ؟ 

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک کے الفاظ

فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے

?️ 24 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک

شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں امریکی افواج

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے