?️
لاہور (سچ خبریں) ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھی اکاؤنٹ کا بھی انکشاف ہوا۔عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اگرچہ وزیر اعلیٰ یا ان کی ٹیم نے اکاؤنٹ کی تصدیق یا تر دیدنہیں کی لیکن عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ اکاؤنٹ پر 160 کے قریب ویڈیوز موجود ہیں، جن کے پس منظر میں موسیقی یا گانے بھی شامل کیے گئے ۔
پہلی ویڈیو اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی جبکہ سوا لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ پہلی ویڈیو پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعلیٰ کی پڑھی گئی شاعری کی ہے۔ یاد رہے کہ 2017ء میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن بائیٹ ڈینس کی طرف سے متعارف کی گئی تھی، جو انتہائی کم عرصہ میں عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔اس ایپلی کیشن کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے، ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے، دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنہیں شاید کوئی جانتا تک نہیں تھا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات اس ایپلی کیشن کے ذریعے اسٹار بن گئے۔
رواں برس ستمبر میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کی تھا۔ ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اہم مارکیٹ ہے جب کہ ٹک ٹاک تک رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری لائیں گے۔ ٹک ٹاک نے تمام معاملات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قابل عمل حل نکال رہے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان
اگست
"جامع معاہدے” میں نیتن یاہو کی دھوکہ دہی اور عربوں کی حماس کو ہتھیار ڈالنے کی کوشش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں ہونے والی پیش رفت سے واقف ذرائع نے
اگست
خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
?️ 19 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ
نومبر
یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ
اپریل
کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے
مارچ
نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات
ستمبر
جہاں خان کی جماعت نہیں وہاں ووٹر بھی نہیں
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان، ڈاکٹر شہباز
دسمبر
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون
مئی