وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کے سیاسی فیصلوں کی توثیق کر دی

?️

لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کے سیاسی فیصلوں کی توثیق کر دی۔انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،تمام اقدامات ملک کے لیے ہیں۔اسمبلی تحلیل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا من و عن عمل ہوگا۔

جبکہ عمران خان نے کہا ہماری جدوجہد عوام اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔این آر او ٹو کے ذریعے کرپٹ مافیا ڈرائی کلین ہو رہا ہے۔گذشتہ روز عمران خان نے سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ میری تقریر کا انتظار کریں، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے ق لیگ ساتھ دے گی ،مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ بھی سنگین مذاق کیا، کرپٹ لوگوں کو این آراو تو دے دیا گیا ہے،موجودہ حکومت نے11سو ارب کا دوسرا این آراو لیا، سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، انتخابات سے گریز کیا گیا تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کیلئے ہوسکتے ہیں، میری جنگ قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں، پرویزالٰہی وہ کام کریں گے جو ہم چاہتے ہیں، دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ رابطے میں ہوں، چودھری پرویزالٰہی اسمبلیوں کی تحلیل کا جو فیصلہ ہوا ہے اس کی مکمل تائید کریں گے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی

شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے

جس کا کام ہے اس کو کرنے دیا جائے، عدلیہ، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سابق

سعودی عرب نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور غزہ میں جھڑپوں کے خاتمے پر زور دیا

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: سعودی عرب نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے

بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس

شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظورکر لیا گیا

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور

حماس اسرائیل کے لیے ناقابلِ نفوذ؛ صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کی تنظیمی ساخت

فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے