?️
کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام دکانداروں کو ویکسی نیشن کرانا ہوگی، ویکسی نیشن کرائیں تاکہ ہم دوبارہ نارمل زندگی پر آسکیں، ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اپنے فرنٹ لائن ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سندھ حکومت ہیلتھ ورکرز کی خدمات پر مشکور ہے، آج ایکسپو کے دوسرے ہال کا آغاز کیا ہے، سندھ میں یومیہ 2 لاکھ ویکسی نیشن کرانے کا ہدف ہے، ہم نے تقریباً 3 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ ویکسین لگوائیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر اسکول کھولنے ہیں تو تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن ضروری ہے، ہم تمام فیصلے عوام کی بہتری کو دیکھتے ہوئے کریں گے، ٹاسک فورس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے، عوان حکومت کی مدد کریں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ بحالی کی طرف جائیں، لوگوں کو اگر کوئی تکلیف ہوئی ہے تو سندھ حکومت معذرت چاہتی ہے۔
وفاقی پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 7 سال میں سندھ کو کوئی اسکیم نہیں دی گئی، پنجاب کے سڑکوں کے منصوبوں کے لیے وفاق نے پیسے دیے، لاہور سے سکھر تک وفاق اپنے پیسوں سے روڈ بنا رہی ہے، پنجاب کو ترقی دیں مگر سندھ کا بھی خیال رکھا جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی لانے کی اسکیم وفاق نے ختم کی، اس وقت وفاقی حکومت نے صرف 6 اسکیمیں سندھ کے لیے رکھیں ہیں، سندھ میں پچھلی حکومت کے آخری دنوں میں 27 اسکیمیں تھیں، سندھ کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست
امریکہ کی یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
اکتوبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ
دسمبر
جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
نومبر
تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو
اپریل
مصر فرانس سے 6 باراکوڈ آبدوزیں خریدنے کا خواہاں
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: افریقہ انٹیلی جنس ویب سائٹ نے حال ہی
ستمبر
فلسطینیوں کے خلاف ایک اور امریکی شیطانی کھیل
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس پر زور
اگست