وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دے دی

?️

کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دے دی۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سیف سٹی منصوبے پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی تیار کی جائے، اور اسمارٹ پولیسنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ڈیٹا بیسز کو مربوط کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس نے منصوبے پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلی نے منصوبے میں جدید اینالیٹیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا سیف سٹی فیز ون کا جائزہ لیا اور تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع اور اس میں مزید علاقوں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے آئی جی پولیس کو عملدرآمد تیز کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیز ون کے باقی ماندہ کام تیزی سے مکمل کیے جائیں، سول ورکس اور آلات کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے، معیار اور ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کراچی سیف سٹی فیز ٹو کا آغاز بلا تاخیر یقینی بنایا جائے، سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا، اور یہ منصوبہ ٹریفک کے نظم و نسق اور شہری سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو بجٹ و افرادی قوت کی تفصیلات حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو ماڈل منصوبہ بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

موت کا سامنا: جعفر ایکسپریس واقعے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں

?️ 13 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) رات کے آخری پہر محمد نعمان کو ایک موقع

نیٹو یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی طرف

متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

?️ 20 اپریل 2025خیر پور: (سچ خبریں) دریائے سندھ سے متنازع نہریں نکالنے کے خلاف

امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل

امریکہ کب تک صیہونی ریاست کو تھامے رکھے گا؟

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب

ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد

الاقصیٰ طوفان کے بعد صیہونی حکومت کے نقصانات

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 35 دن گزر چکے

صہیونی حکام شامی اتحادی آپریشن روم کے پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی اتحاد کے آپریشن روم سے تل ابیب کو دیے جانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے