?️
پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں 40 ٹول پلازہ پر نصب کیمرے سی پی او کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہوگئے۔
کراچی سی پی او آفس میں وزیر اعلی سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اور پولیس ہیلتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، میں اس نظام کی کامیابی پر پوری سندھ پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمارٹ سرویلینس سسٹم (ایس فور) جدید اور ماڈرن تکنیکس کا ایک مجموعہ ہے اور سندھ حکومت نے ایس فور پروجیکٹ کے لیے تقریبا 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے، امید ہےکہ اس نظام کو جرائم کے خلاف ایک موثر آلہ کے طور پر استعمال کرکے اسے مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، ٹیکنالوجی کو اپنانا اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کی ضرورت ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس جرائم کے نئے چیلنجزسے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال صوبے میں امن وامان کی بحال میں معاون اور مددگار ثابت ہوگا، اس سسٹم کی ڈیزائننگ اور تنصیب میں نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کارپوریشن کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکردگی بڑھے گی اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا، یہ ناصرف کرائم کنٹرول بلکہ جرائم کی دنیا سے وابستہ افراد،گروہوں اور ان کے کارندوں کو ارتکاب جرم سے قبل روکنے میں بھی مددگار اور معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سسٹم میں کیمروں کی لائیو فیڈ ایک سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں موجود سرور کے ذریعہ جائزہ لے گی،جو چوری شدہ گاڑیوں اور کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا فوری طور شناخت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام 40ٹول پلازہ پر نصب کیمرے چہرے کی شناخت اور آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ کی جانچ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر
ماہرین کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک پر اظہار تشویش
?️ 12 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے
نومبر
پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان متعارف
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے
ستمبر
مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات
جولائی
شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمے سے کیوں بری ہو گئے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف
جولائی
اسرائیلی فوجیوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہیں:صہیونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار نے قابض حکومت کے فوجیوں کے پاس بلٹ پروف
مئی
افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے، دفتر خارجہ
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان
جولائی
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری