?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر نور الحق قادری اور شیخ رشید سے رابطہ کیا ہے جس میں انہوں احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعددپولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان ،پیر نورالحق قادری اور شیخ رشید میں رابطہ ہوا، جس میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید آج شام لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ امن و امان کےحوالے سےاہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یاد رہے لاہور میں کالعدم جماعت کا احتجاج جاری ہے ، پولیس اور مظاہرین کے تصادم کے نتیجے میں پتھراؤ سے 25پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔کالعدم جماعت کےاحتجاج کےباعث مریڑچوک چاروں اطراف سے بند کردیا ہے جبکہ چاندنی چوک سکستھ روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے، لیاقت روڈ،گوالمنڈی چوک پرہوٹل،تندور، جنرل اسٹور اور دکانیں بند ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں 37 ملین موبائل فون کی ذاتی معلومات چوری
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز نے T-Mobile کے
جنوری
صیہونی آبادکاروں پر فلسطینی مجاہدین کا خوف طاری
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس شہر میں صیہونی آبادکاروں پر مزاحمتی فورسز
جولائی
گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ؛ گیس صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے گیس
جولائی
بجٹ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس شامل نہیں ہے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے
جون
سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے
اگست
Nike Invented Self-Lacing Sneakers Because the Future Is Now
?️ 13 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری
?️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اپریل
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری