?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے،پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، حکومت ملک کو آگے اور اپوزیشن ملک کو پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔
گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزار ی کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور پارلیمانی پرفارمنس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان بلا تفر یق احتساب کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ، بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے، پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت، حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے، عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے، حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے کہا کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے، پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری
?️ 30 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری
اپریل
عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت
اگست
افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
صہیونی حکومت کا فلسطینی مہاجرین کے خیموں میں آتشزدگی کا ہولناک جرم
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ میں الشہداء الاقصیٰ اسپتال کے قریب
اکتوبر
صدام کی بیٹی کو قید کی سزا
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی
اکتوبر
یمنی حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر 42 فیصد مسافروں کی کمی، عالمی پروازیں معطل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمنی میزائل حملے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے
مئی
غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے G20 سربراہی اجلاس میں
نومبر
وزیر اعظم نے دو بڑی جماعتوں کو بنایا تنقید کا نشانہ
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے
اگست