ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 32.57 فیصد اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس کے مطابق غذائی اور غیر غذائی دونوں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 26 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح بڑھ کر 32 اعشاریہ 57 فیصد پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حساس قیمت انڈیکس ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، زیر جائزہ ہفتے کے دوران 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 6 میں کمی جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پی بی ایس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیاز کی قیمت میں (532.23 فیصد)، مرغی (102.09 فیصد)، انڈے (69.48 فیصد)، لپٹن چائے کی پتی (63.92 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (61.23 فیصد)، ڈیزل (57.34 فیصد) مونگ کی دال (57.16 فیصد)، چاول ایری-6/9 (57.05 فیصد)، کیلے (53.95 فیصد)، نمک (49.5 فیصد)، گندم کا آٹا (48.71 فیصد)، ڈبل روٹی (46.53 فیصد)، پیٹرول (45.21 فیصد) اضافہ شامل ہے۔

سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر (27.84 فیصد)، مرچ پاؤڈر (15.32 فیصد)، بجلی پہلی سہ ماہی کے لیے (12.31 فیصد) اور گڑ (0.89 فیصد) شامل ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایل پی جی (5.29 فیصد)، پیاز (5.51 فیصد)، چاول ایری-6/9 (4.51 فیصد)، ٹماٹر (4.18 فیصد)، کیلے (3.57 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (3.56 فیصد)، ادرک (3.47 فیصد)، گندم کا آٹا (1.81 فیصد)، چنے کے دال (1.74 فیصد)، مونگ کی دال (1.38 فیصد)۔

ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں آلو (4.47 فیصد)، مرغی (1.63 فیصد)، گڑ (0.90 فیصد)، چینی (0.85 فیصد)، خشک دودھ (0.26 فیصد) اور ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (0.08 فیصد) شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش و کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح 31 اعشاریہ 83 فیصد پر پہنچ گئی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے خفیہ ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ

برطانوی فوجی پولیس کے ڈھانچے کے اندر عصمت دری، ذلت اور خاموشی کے کلچر کو بے نقاب کرنا

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک چونکا دینے والی

اسرائیل کی جنوبی لبنان سے پسپائی میں تاخیر، مزاحمت کی قوت اور صہیونیوں کی غلط فہمی

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے طویل المدتی قیام

بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا

?️ 31 مارچ 2021ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں،

ایلان مسک نے مانگی ٹرمپ سے معافی

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر، جو حال ہی میں

ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ

خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے