🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ٹاپ بیوروکریسی کی ترقیوں کے لیے اعلیٰ اختیارتی سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کا اجلاس مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق بورڈ اجلاس کے انتظار میں کئی افسران گریڈ 21 میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے اورگریڈ 22 میں ترقیوں سے محروم رہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد آسامیاں دستیاب ہونےکے باوجود بورڈ اجلاس نہ ہونے کے نتیجے میں افسران کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقیاں مسلسل التواکا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈاجلاس میں تاخیر سے پولیس سروس کےغلام رسول، احسان صادق، اشتیاق احمد، فیاض احمد، سلطان علی خواجہ، عبد القادر قیوم، صابر احمد اور خالد خٹک گریڈ21 میں ریٹائر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (پی اے ایس) کےخاقان مرتضیٰ اور محمد حسن اقبال گریڈ21 میں ریٹائر ہوچکے ہیں۔
بورڈاجلاس میں تاخیرسے سیکریٹریٹ گروپ کے بھی کئی افسران گریڈ 21 میں ریٹائر ہوگئے ہیں۔
سیکریٹریٹ گروپ کے ڈاکٹرعامر ارشاد شیخ، عامر محمود حسین، سید خالد رضا، محمد سلمان، معراج انیس عارف، سلیم خان اور منیر احمد گریڈ21 میں ریٹائر ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ اختیارتی سلیکشن بورڈکا اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں ہونا ہے، اجلاس کب منعقد ہوگا اس کا فیصلہ بھی وزیراعظم نے کرنا ہے۔
دریں اثنا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق گزشتہ سال 25 نومبر کو 17 ماہ کے طویل انتظار کے بعد ہونے والا بورڈ اجلاس متلوی ہوگیا تھا جس سے اعلیٰ بیوروکریٹس کی ترقیاں رک گئیں تھی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’سلیکشن بورڈ کا 25 سے 27 نومبر کو ہونے والا اجلاس گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 کے افسران کی ترقیوں کے کیسز پر غور کرنے کے لیے اب 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو ہوگا۔‘
خیال رہے کہ گریڈ 19 سے 21 تک بیوروکریٹس کی پروموشن کا فیصلہ کرنے والے سی ایس بی کو قانون کے مطابق سال میں دو بار اجلاس کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اعلی اختیارتی سلیکشن بورڈکا آخری بار اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
مشیر خزانہ شوکت ترین کا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا امکان ہے
🗓️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں
نومبر
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے
مئی
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
پریتی زنٹا کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارک باد
🗓️ 10 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو
دسمبر
شوبز شخصیات کی ذاتی معلومات اور نمبرز شیئر کرنے پر فیروز خان نے معافی مانگ لی
🗓️ 26 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) متعدد شوبز شخصیات کے ذاتی موبائل نمبرز اور دیگر
مارچ
اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی
مارچ
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور انگریزی میڈیا
🗓️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:ایران میں اسلامی انقلاب کی چھالیسویں سالگرہ کے موقع پر
فروری
افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، دفتر خارجہ
🗓️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان
مارچ