بھارت نے پاکستان آنے والا دریائے چناب کا پانی روک دیا، جہلم میں بھی کمی کا خدشہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک دیا، دریائے جہلم میں بھی پانی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو بھی کم کرنے کی تیاری شروع کر دی، جس سے دریائے جہلم میں پانی کم کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ہفتے کے روز سے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روکنا شروع کیا تھا جو اب 90 فیصد تک روک دیا گیا ہے اس کے علاوہ کشن گنگا ڈیم کے لیے بھی اسی قسم کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کشن گنگا ڈیم، شمال مغربی ہمالیہ کی وادی گریز میں واقع پہلا میگا ہائیڈرو پاور پلانٹ ہے جس میں 15 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جلد ہی اس کے ذریعے دریائے جہلم میں آنے والے پانی کے بہاؤ کو روک دیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارت کی جانب سے اپنی بندرگاہوں کے ذریعے دیگر ممالک کو بھی پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ روک دی گئی ہے، بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر آنے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا اور پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، تیسرے ملک کے لیے کارگو لے جانے والی شپنگ کمپنی آئی ای ایکس کے کنٹینرز بردار بحری جہاز کو برتھ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے، بھارتی حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی کارگو لانے والے کسی جہاز کو بھارت کی بندرگاہ پر برتھ نہیں دی جائے گی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ان اقدامات سے خطے کی لاجسٹکس کے علاوہ بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری بھی متاثر ہوگی کیوں کہ بھارتی اقدام کی وجہ سے اب پاکستانی کارگو لے جانے والے جہازوں کو خصوصی سروس چلانا پڑے گی، اپنی تجارت کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کو ایسی شپنگ سروسز سے ایکسپورٹ امپورٹ کرنا ہوگی جو بھارت کی بندرگاہ استعمال نہیں کرتے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سربراہ کا اپنی ہی ریاست کے خلاف اہم اعتراف

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے دو سال سے بھی کم عرصے

ترکی میں غلط معلومات پھیلانے پر تین سال کی قید

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ترکی کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب

مہنگائی کی شرح کم نہ کی تو روپے کی قدر میں اور کمی ہو گی: مشیر خزانہ

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ

امریکی پارلیمنٹ ممبرکا دو دہائیوں تک افغان شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج کی جانب سے اگست میں کابل میں مہلک ڈرون

صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا اعتراف

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں حزب اللہ کی

امریکہ ترقی پذیر ملک بنتا جا رہا ہے:اقوام متحدہ

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ ایک

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ

مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان

?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے