?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریکوڈک کاپر کم گولڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم تشکیل دی جائے۔
ریکوڈک پراجیکٹ کا 50 فیصد بیرک گولڈ کارپوریشن آف کینیڈا، 25 فیصد تین وفاقی سرکاری اداروں اور 25 فیصد بلوچستان کے پاس ہے۔
بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر اور سی ای او ڈینس مارک برسٹوو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ مارک برسٹوو نے وزیر اعظم کو ریکوڈک منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے متعدد علاقے معدنی وسائل سے مالا مال ہیں اور حکومت ان قدرتی وسائل سے عوام کی بھلائی کے لیے بھرپور استفاد کرنے اور ان کے استعمال کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ریکوڈک پراجیکٹ پر حالیہ معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہوگا اور یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر کام کرنے والے 70 فیصد افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن نے علاقے کی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے علاقے میں ایک اسکول قائم کیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ علاقے کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور اعلیٰ سطح کی تعلیم دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں اس منصوبے میں ملازمتیں مل سکیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام جاری ہے اور مائننگ پراجیکٹ میں متبادل توانائی استعمال کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے علاقے میں فلاحی منصوبوں کے لیے مائننگ کارپوریشن کو سراہا، انہوں نے کارپوریشن کو بلوچستان میں دانش اسکولوں کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
اسلووینیا کایوروویژن 2025 میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلووینیا کی حکومت نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ
دسمبر
جارح اپنے جرائم کے نتائج سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں: یمن
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے عہدیداروں نے خلیج تعاون کونسل
مارچ
جیل حکام کا ویڈیو لنک پر پیشی سے انکار، عمران خان نے میرٹ پر فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے
اپریل
حکومت کا بڑا اقدام، مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 20 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی
دسمبر
سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی)
فروری
ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان
?️ 5 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک نےصارفین کے لئے آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر
دسمبر
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی
نومبر
حکومت نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال جاری رکھا تو مذاکرات ختم کردیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر